نیا سال مبارک

نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے- میری طرف سے سب کو نیا سال ۲۰۲۲ مبارک۔اللہ تعٰالٰی اس سال کو سب کے لۓمحفوظ بناۓ اور ہمیں کرونا کی تباہی سے بچاۓ رکھے۔۔ آمین۔
ویسے تو ہمارا نیا سال یکم محرم ۱۰ اگست ۲۰۲۱ء سے شروع ہو چکا ہے لیکن کیونکہ ہم روزمرہ زندگی میں عیسوی تاریخ کا استعمال کرتے ہیں اس لئے یکم جنوری کو نیا سال منایا جاتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو ۲۰۲۱ء کا سال پاکستانیوں کے لئے کافی کٹھن گزرا ہے۔ ایک طرف جہاں کرونا کی تباہیوں اور دوسری طرف مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے وہیں پاکستان کے امیر طبقے نے حکومت کی نااہلی اور عوام الناس کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی دولت میں خوب اضافہ کیا۔
اس لئے میری دعا ہے کہ ”اے اللہ ! اس سال کو ہمارے اوپر امن، ایمان، سلامتی، صحت، خوشحالی، شیطان سے بچاؤ اور اپنی رضامندی کے ساتھ داخل فرما۔ ہم سب کی مشکلات کو دور فرمااور ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔ ہمارے ملک پاکستان کو چوروں، لٹیروں، غداروں، دہشتگردوں اور ظالموں سے محفوظ فرما۔ دنیا میں جہاں جہاں لوگ مشکل میں ہیں خاص طور پر جہاں مسلمان آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اُن کی مدد فرما۔ آمین“۔
فیض احمد فیض کی ایک نظم یاد آ گئی۔ پیشِ خدمت ہے
