کرپٹو کرنسی کیا ہے؟
زمانۂ جدید میں انسانی ترقی نئی منازل طے کر رہی ہے۔ زندگی ڈیجیٹل ہوتی جا رہی ہے اور متعدد پہلو تو آن لائن ہو چکے ہیں۔ گاڑیاں الیکٹرک ہو گئی ہیں، پیغام رسانی، کاروبار حتیٰ کہ خریدوفروخت بھی ڈیجیٹل ہو گئی ہے تو یہ حیرانی کی بات نہیں کہ اب ہمارے پیسے بھی ڈیجیٹل ہو رہے ہیں۔ جی ہاں میں کرپٹو کرنسی کے بارے میں بات کر رہا ہوں جس کا آج کل سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہے۔ آج میں آپ کو اس بارے میں آگاہی دوں گا کہ آخر کرپٹو کرنسی کیا ہے اور اس کے کیا فائدے یا نقصانات ہیں۔
کرپٹو کرنسی کیا ہے؟
کرپٹو کرنسی، جسے بعض اوقات کرپٹو بھی کہا جاتا ہے، ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جسےکمپیوٹر نیٹ ورک کے ذریعے محفوظ آن لائن خریدوفروخت کے لیے زرِمبادلہ کے طور پر استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ چونکہ یہ صرف آن لائن موجود ہوتی ہے اس لیے اس کا کوئی مادی وجود نہیں ہوتا۔
لین دین کی تصدیق یا نۓ کرنسی یونٹ (سادہ زبان میں نۓ کرپٹو کوائن یا کرپٹو ٹوکن) بنانے کے لیے یہ کسی مرکزی اتھارٹی جیسے کہ حکومت یا بینکوں پر انحصار نہیں کرتی بلکہ لین دین کا ریکارڈ ایک آن لائن ڈیٹا بیس عوامی لیجر (Publicly Distributed Ledger) میں رکھتی ہے جسےمحفوظ بنانے کے لیےیہ ایک ٹیکنالوجی” کرپٹو گرافی“ کا استعمال کرتی ہے.
دنیا میں مختلف کمپنیوں نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی کو مختلف ناموں سے متعارف کروایا ہوا ہےجنہیں عام زبان میں ٹوکن یا کوائن بھی کہا جاتا ہے۔ جس طرح آپ اپنے پیسے بٹوے میں رکھتے ہیں اسی طرح کرپٹو کرنسی کے لیے ڈیجیٹل بٹوہ (Digital Wallet) یا کرپٹو والٹ استعمال ہوتا ہے۔
کرپٹو کرنسی کو ڈیجیٹل والٹ میں محفوظ کرنے اور خریدوفروخت کے لیے ٹوکنز یا کوائنز کی منتقلی کے لیے ایڈوانس کوڈنگ انکرپشن استعمال ہوتی ہے جسے کرپٹوگرافی کہا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اس ڈیجیٹل کرنسی کو کرپٹو کرنسی کا نام دیا گیا ہے۔
کرپٹو کرنسی کیسے کام کرتی ہے؟
کرپٹو کرنسیز ایک عوامی لیجر (Publicly Distributed Ledger) پر چلتی ہیں۔ کرپٹو کرنسی رکھنے والے لوگوں کے پاس کتنے کوائن ہیں یا انہوں نے کرپٹو کی کتنی ادائیگیاں یا وصولیاں کی ہیں ان سب کا ریکارڈ اس عوامی لیجر میں رکھا جاتا ہے جسے بلاک چین (Blockchain) بھی کہتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی کی اکائیاں (ٹوکن یا کوائن) مائننگ (Mining) نامی ایک عمل کے ذریعے تخلیق کی جاتی ہیں، جس میں کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے ریاضی کے پیچیدہ مسائل کو حل کرکے کرپٹو کرنسی سکے (Coins) پیدا کرتے ہیں۔ صارفین بروکرز یا کرپٹو کرنسی ایکسچینجز سےکرپٹو کوائن خرید سکتے ہیں، اپنے کوائن بیچ سکتے ہیں، انہیں اپنے کرپٹو والٹ میں محفوظ کر سکتے ہیں اور ان کوائنز کو آن لائن شاپنگ میں خرچ کر سکتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی کا لین دین کرنے کے لیے، آپ کو اس ڈیجیٹل کرنسی کے لیے ایک بٹوے کی ضرورت ہے۔ ایک کرپٹو کرنسی والٹ میں اصل میں کوئی کرنسی نہیں ہوتی ہے۔ یہ بلاک چین پر آپ کے فنڈز کے لیے محض ایک پتہ فراہم کرتا ہے۔ ایک کرپٹو کرنسی والٹ میں نجی اور عوامی کلیدیں (Public and Private Keys) بھی شامل ہوتی ہیں جو آپ کو محفوظ لین دین مکمل کرنے کے قابل بناتی ہیں۔
جب بھی آپ کرپٹو کرنسی خریدتے ہیں یا اس سے کسی چیز کی خریداری کرتے ہیں، تو آپ اپنے بٹوے کے پتے (Wallet Address)سے بیچنے والے کے بٹوے کے پتے (Wallet Address) پر کرپٹو کرنسی کی ایک مخصوص رقم کی منتقلی کی اجازت دیتے ہیں۔ لین دین کو آپ کی نجی کلید (Private Keys) کے ساتھ انکرپٹ کیا جاتا ہے اور بلاک چین میں دھکیل دیا جاتا ہے۔
کرپٹو کرنسی نیٹ ورک کے کان کن(Miners) آپ کی عوامی کلید (Public Keys) کا استعمال کر کے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آپ کی نجی کلید (Private Keys) کو لین دین کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ جب نیٹ ورک ڈیٹا کے اُس بلاک کی تصدیق ہو جاتی ہے جس میں آپ کے لین دین کا ریکارڈ شامل ہے تو عوامی لیجر (Publicly Distributed Ledger) خود کو اپڈیٹ کرتا ہے جس سے آپ کے کرپٹو والٹ اور بیچنے والے کے کرپٹو والٹ میں نیا بیلنس نظر آنے لگتا ہے۔ یہ سارا عمل انٹرنیٹ اور سافٹ وئیر کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
ٹاپ کرپٹو کرنسیز
مارکیٹ میں ہزاروں کی تعداد میں کرپٹو کرنسیز موجود ہیں جنہیں مختلف مقاصد کے لیے بنایا جاتا ہے۔ کچھ کرپٹو کوائن سامان اور مختلف خدمات جیسے کہ ویب ڈیزائن سروسز کی تجارت کے لیے بنائے جاتے ہیں، کچھ صرف مخصوص مالیت کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ کئی کوائن صرف مخصوص کمپیوٹر نیٹ ورک چلانے میں مدد دیتے ہیں جو زیادہ مالی لین دین کرتے ہیں۔
بٹ کوائن:- بٹ کوائن (Bitcoin) پہلی کرپٹو کرنسی تھی جس کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی تھی اور اب بھی سب سے زیادہ تجارت اسی کی جاتی ہے۔بٹ کوائن کو ساتوشی ناکاموتو (Satoshi Nakamoto) نے تیار کیا تھا – بڑے پیمانے پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کسی فرد یا لوگوں کے گروہ کا تخلص ہے جس کی صحیح شناخت ابھی تک نامعلوم ہے۔
ایتھیریئم:- ایتھیریئم (Ethereum) ایک بلاک چین پلیٹ فارم ہے جسے 2015 میں تیار کیا گیا تھا۔ اس کی اپنی کرپٹو کرنسی ہے جسے ایتھر (ETH) یا ایتھیریئم کہتے ہیں۔ یہ بٹ کوائن کے بعد سب سے مقبول کرپٹو کرنسی ہے۔
کارڈانو:- کارڈانو (Cardano) ایتھیریئم سے ملتی جلتی کرپٹو کرنسی ہےلیکن اس نے اپنی بلاک چین تیار کی ہے جو کہ نئی اختراعات، تیز رفتار ادائیگیوں، کم ترین ادائیگی کی فیس اور زیادہ لین دین کی وجہ سے بہت تیزی سے مقبولیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اسے ایڈا (ADA) بھی کہا جاتا ہے۔
نیچے دیے گۓ ٹیبل میں آپ مشہور کرپٹو کوائنز کی تفصیل جان سکتے ہیں۔
# | Coin | Price | Marketcap | Volume (24h) | Supply | Change | Last 24h |
---|
کرپٹو کرنسی کے فوائد
کرپٹو کرنسی کے نقصانات
مجھے امید ہے کہ اب آ پ کو تفصیل سے معلوم ہو چکا ہو گا کہ کرپٹو کرنسی کیا ہے اور اس کے کیا فوائدونقصانات ہیں۔ انشاءاللہ آہستہ آہستہ ہم جانیں گے کہ کرپٹو کرنسی کو کیسے خریدنا ہے، کیسے سٹور کرنا ہے اور کیسے اس کے ساتھ محفوظ سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔