واٹس ایپ کے 3 نئے پرائیویسی فیچرز
واٹس ایپ اپنے صارفین کو استعمال میں آسانی کے ساتھ بہت سے مفید فیچرز فراہم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی کے لیے واٹس ایپ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلیکیشن بن چکی ہے۔ آئیے آج ہم واٹس ایپ کے 3 نئے پرائیویسی فیچرز کے بارے میں کچھ جانیں۔
آمنے سامنے کی جانے والی گفتگو ہمیشہ ہی کافی رازدارانہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کی واٹس ایپ جیسی پیغام رسانی کی ایپلیکیشنز صارفین کے لیے پرائیویسی کو بڑھانے کے لیے مسلسل کام کرتی رہتی ہیں تا کہ لوگ حقیقی زندگی سے قریب تر طریقے سے اپنی آن لائن بات چیت کر سکیں۔
واٹس ایپ کے 3 نئے پرائیویسی فیچرز
ویسے تو واٹس ایپ آئے دن اپنے صارفین کی سہولت کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے۔ یہ آپ کو اینڈ-ٹو-اینڈ انکرپشن فراہم کرتی ہے جو آپ کی پیغام رسانی کی رازداری کو یقینی بناتی ہے۔ لیکن حال ہی میں واٹس ایپ کے 3 نئے پرائیویسی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں جو اس کے صارفین کی پرائیویسی کو مزید بہتر بنانے اور گفتگو کو محفوظ کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
1- خاموشی سے گروپس کو چھوڑیں
ہمیں اپنی گروپ چیٹس پسند ہیں لیکن کچھ گروپس ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتے۔ ماضی میں اگر آپ کوئی گروپ چھوڑنا چاہتے تھے تو اس کی اطلاع پورے گروپ کو دی جاتی تھی جو بعض اوقات کافی مسائل پیدا کر دیتی تھی۔ اب گروپ چھوڑنے کا عمل آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب آپ کے جانے پر پورے گروپ کو مطلع کرنے کے بجائے صرف ایڈمنز کو ہی اطلاع دی جائے گی۔ یہ فیچر اس ماہ تمام صارفین کے لیے رول آؤٹ ہونا شروع ہو جائے گا۔
2- آن لائن موجودگی کو کون دیکھ سکتا ہے
اس فیچر پر کچھ عرصے سے کام ہو رہا تھا۔ یہ آپ کو کنٹرول فراہم کرتا ہے کہ آپ یہ انتخاب کر سکیں کہ آپ کے آن لائن ہونے کی خبر کس کس کو ملے گی۔ یہ دیکھنا کہ کب آپ کے دوست یا رشتہ دار آن لائن آتے ہیں آپ کو ان سے رابطہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن بعض اوقات آپ رازداری کے ساتھ اپنے واٹس ایپ پیغامات دیکھنا چاہتے ہیں یا آپ بہت مصروف ہیں اور نہیں چاہتے کہ آپ کو آن لائن دیکھ کر دوسرے آپ سے رابطہ کریں۔
آپ اپنی آن لائن موجودگی کو 4 طریقوں سے نشر کر سکتے ہیں۔ پہلا آپشن ہے کہ سب دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کب آن لائن آئے۔ دوسرا آپشن صرف آپ کی کونٹیکٹ لسٹ میں موجود لوگوں کو آپ کے آن لائن ہونے کا بتاتا ہے۔ تیسرے آپشن سے آپ کچھ لوگوں سے اپنی آن لائن موجودگی چھپا سکتے ہیں۔ اور چوتھے آپشن سے آپ کی آن لائن موجودگی کے بارے میں کوئی بھی نہیں جانے گا۔ یہ فیچر اس ماہ تمام صارفین کے لیے رول آؤٹ ہونا شروع ہو جائے گا۔
3- ایک بار دیکھنے والے پیغامات کے سکرین شاٹس کو بلاک کرنا
واٹس ایپ کے 3 نئےپرائیویسی فیچرز کی آخری خصوصیت حال ہی میں ریلیز کیے گئے ویو ونس (View Once) فیچر کا ایک اپ ڈیٹ ہے۔ ویو ونس پہلے ہی تصاویر اور میڈیا شیئر کرنے کا ایک نہایت مقبول طریقہ ہے جس میں آپ کے ڈیٹا کے لیے مستقل ریکارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ خصوصیت صارفین کو ایسی تصویر یا ویڈیو بھیجنے کی اجازت دیتی ہے جو وصول کنندہ کے کھولنے کے بعد غائب ہو جاتی ہے۔ تاہم اس میں ایک بڑی خامی تھی کہ دوسرا صارف شیئر کی گئی تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر محفوظ کر سکتا تھا۔
اب اس خامی کو دور کرنے کے لیےواٹس ایپ ویو ونس پیغامات کے سکرین شاٹس کو بلاک کرنے کا فیچر ریلیز کرنے جا رہا ہے۔ اس فیچر کے رول آؤٹ کی کوئی مخصوص تاریخ تو نہیں دی گئی لیکن اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اگلے مہینے میں اسے صارفین کے استعمال کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
مجھے امید ہے کہ ساٹس ایپ کے 3 نئے پرائیویسی فیچرز کے بارے میں یہ معلومات آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ ٹیکنالوجی کی مزید معلومات جاننے کے لیے ہمارے بلاگ کو سبسکرائب کریں۔