آج کے ڈیجیٹل دور میں کسی بھی کاروبار کی ترقی کے لئے اُس کا آن لائن ہونا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے آپ کو کارآمد ویب ڈیزائن سروسز کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا سائٹس پر اکاؤنٹ بنانا ہی کافی ہے آن لائن ہونے کے لئے۔ یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے۔
جب آپ کسی سوشل میڈیا سائٹ پر اکاؤنٹ بناتے ہیں جیسے کہ فیس بک تو آپ کا ڈیٹا فیس بک کی ملکیت ہوتا ہے، وہ جب چاہیں آپ کا اکاؤنٹ بلاک کر سکتے ہیں، آپ کا ڈیٹا کسی کو بھی بیچ سکتے ہیں۔ اِس لئے کاروبار کی ترقی کے لئے ایک ویب سائٹ کا ہونا ضروری ہے۔ ویب سائٹ آپ کی ملکیت ہے اور یہ آپ کے کاروبار کی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں اور مارکیٹنگ کے لئے ایک بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔
آپ کے کاروبار کو ترقی دینے، زیادہ سے زیادہ زائرین کو راغب کرنے اور انہیں صارفین میں تبدیل کرنے کے لیے تیز رفتار لوڈنگ، صارف دوست، اور سرچ انجن آپٹیمائزڈ ویب سائٹ کی ضرورت ہے۔ ہماری بنائی ہوئی خوبصورت اور پروفیشنل ویب سائٹس اور اعلی کارکردگی کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ خدمات مناسب قیمت میں آ پ کے کاروبار کو بڑھانے، اس کو ترقی دینے میں مدد کرتی ہیں۔
ویب ڈیزائن سروسز
آج کے دور میں ایک ویب سائٹ کا ہونا کوئی اضافی یا دکھاوے کی چیز نہیں بلکہ کاروبار کی ترقی اور حریفوں سے آگے نکلنے کے لئے ایک ضرورت بن گئی ہے۔
آپ کی ویب سائٹ کو تیزی سے لوڈ ہونا چاہیے، اہم معلومات کے لیے آسان نیویگیشن فراہم کرنا چاہیے، سرچ انجنز کے لیے موزوں ہونا چاہیے، اور واضح کال ٹو ایکشنز کے ساتھ اپنے وزیٹرز کو کسٹمرز میں تبدیل کرنے میں سہولت فراہم کرنی چاہیے۔
ہم ورڈپریس استعمال کر کے ایسی ویب سائٹس بناتے ہیں جو نہ صرف سرچ انجن کے لئے کارآمد ہوتی ہیں بلکہ اپنی خوبصورتی سے آپ کے گاہکوں کا دل موہ لیتی ہیں۔
اگر آپ اپنے صارفین کو راغب کرنے، اپنی فروخت بڑھانے، اور اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں سنجیدہ ہیں تو ہم آپ کی ضرورت کے مطابق ایک پیشہ ورانہ ویب سائٹ بنا کر آپ کی ترقی میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
ای کامرس سٹور ڈیویلیپمنٹ
کرونا نے پاکستان میں آن لائن بزنس اور شاپنگ کو فروغ دیا ہے۔ اپنے بزنس کو آن لائن کرنے اور ای کامرس سٹور بنانے سے آپ اپنی مصنوعات اور خدمات 24/7 بیچ سکتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق2021 میں 2بلین سے زیادہ لوگوں نے آن لائن شاپنگ کی۔
ای کامرس سٹور یا آن لائن سٹور ایک طرح سے ایک ایسے سیلزمین کا کام کرتا ہے جو ہر وقت آپ کے لئے کام کرتا ہے بغیر آرام کیے یا چھٹی کیے۔
سنجیدہ کاروباری حضرات اپنی خود کی ای کامرس ویب سائٹ کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس طرح وہ نہ صرف اپنے سٹور پر مکمل کنٹرول رکھ سکتے ہیں بلکہ انہیں اپنے برانڈ کی پہچان بنانا آسان ہوتا ہے۔ آپ کا سٹور کیسا نظر آئے گا، گاہک کون ہیں، خریداری کرنا کتنا آسان ہے، آپ گاہکوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، یہ سب آپ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
ہماری ویب ڈیزائن سروسز سے آ پ ایسے خوبصورت اور پروفیشنل ای کامرس سٹور بنوا سکتے ہیں جن کا نہ صرف انتظام آسان ہوتا ہے بلکہ وہ آ پ کےصارفین کا مزاج سمجھ کر اپنی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کر کے اپنا منافع بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔
ویب سائٹ کیئر
جس طرح آپ اپنی کار یا دوکان کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح اپنی ویب سائٹ کی دیکھ بھال کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ بدقسمتی سے بہت سے لوگ اس پر دھیان نہیں دیتے، وہ سمجھتے ہیں کہ بس ویب سائٹ بن گئی اب اور کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ پھر جب ویب سائٹ فائدے کی بجائے نقصان دیتی ہے تو اسے ہی قصوروار قرار دے دیتے ہیں۔
اپنی ویب سائٹ کی دیکھ بھال خود کرنا اسی طرح ہے جیسے اپنی کار خود ٹھیک کرنا۔ بلاشبہ کچھ لوگ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لیکن کیا اپنے کاروبار کو چھوڑ کر ویب سائٹ کی دیکھ بھال میں وقت ضائع کرنا آپ کے لئے فائدہ مند ہے؟ اسی لئے زیادہ تر لوگ یہ کام پروفیشنلز کے حوالے کر دیتے ہیں تاکہ وہ خود اپنے کاروبار پر پوری توجہ دے سکیں۔
ہم ورڈپریس کے لئے کارآمد اور مکمل ویب سائٹ کیئر خدمات فراہم کرتے ہیں جس میں سافٹ ویئر اپ گریڈ، ویب ہوسٹنگ، ویب سائٹ سکیورٹی، بیک اپ، پرفارمنس آپٹیمائزیشن اور تکنیکی مدد شامل ہے۔ اگر آپ اپنی ویب سائٹ کی دیکھ بھال اور کامیابی میں دلچسپی رکھتے ہیں توہم سے رابطہ کریں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ
اپنے موجودہ اور نئے صارفین تک پہنچنے، اپنی مصنوعات اور خدمات کو بیچنے، اپنی ویب سائٹ یا آن لائن سٹور یا اپنے برانڈ کے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے انٹرنیٹ، موبائل، سوشل میڈیا، سرچ انجن، ای میل، ڈیجیٹل اشتہارات کے استعمال کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ یا آن لائن مارکیٹنگ کہا جاتا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق آج کے انٹرنیٹ صارفین پیغام رسانی، تفریح، تحقیق اور معلومات کے لئےروزانہ اوسطاً تین گھنٹے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ اسی فیصد (80٪)سے زیادہ لوگ کچھ خریدنے سے قبل آن لائن سرچ کرتے ہیں۔ اس لئے ویب ڈیزائن سروسز میں مؤثر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے۔
آپ کی ویب سائٹ یا آن لائن سٹور کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو اگر اس پر آن لائن وزیٹرز نہیں آتے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ بغیر وزیٹرز کے نہ تو آپ نئے صارفین بنا سکتے ہیں اور نہ ہی آپ اپنے آن لائن منافع میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
ہماری ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز (سرچ انجن آپٹمائزیشن، پے پر کلک، سوشل میڈیا مینیجمنٹ)مختلف حکمت عملیوں کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے کاروبار کو ترقی دینے اور آپ کو اپنے حریفوں پر برتری حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے ۔