چاہے آپ آن لائن کام کریں یا اپنے کمپیوٹر پر کچھ کرنا چاہیں، صحیح ٹولز اور سافٹ ویئر کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ٹولز اور سافٹ ویئر کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے میں نے اُن ٹولز کا انتخاب کیا ہے جو نہ صرف میں خود استعمال کرتا ہوں بلکہ یہ سافٹ ویئر باقی ٹولز کی نسبت بہتر کارکردگی کے حامل ہیں۔ ان ٹولز سے آپ نہ صرف شاندار نتائج حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ کی پروڈکٹیویٹی میں بھی اضافہ ہو گا۔
نوٹ:- یہاں میں یہ بات واضح کر دوں کہ ان میں سے کچھ ٹولز کے لنکس افیلی ایٹ لنکس (Affiliate Links) ہیں۔ اگر آپ ان لنکس کے ذریعے یہ ٹولز خریدیں گے تو آپ کا کوئی اضافی خرچ نہیں ہو گا بلکہ آپ کچھ ڈسکاؤنٹ آفرز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور مجھے ان کمپنیز سے کچھ کمیشن ملے گا۔
ہوسٹنگ (Hosting)
آپ کی ویب سائٹ کے لیے ہوسٹنگر ایک معیاری، تیز اور سستا ہوسٹنگ پرووائیڈر ہے۔ میں اپنی ویب سائٹس ہوسٹنگر پر ہی چلاتا ہوں۔ اپنی اور اپنے کلائنٹس کی ویب سائٹس کی کارکردگی سے مطمئن ہونے کی وجہ سے میں ہوسٹنگر ہی تجویز کرتا ہوں۔ اگر آپ اپنی موجودہ ہوسٹنگ کی کم کارکردگی یا زیادہ قیمت سے پریشان ہیں یا اپنی نئی ویب سائٹ لانچ کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی ہوسٹنگر کا انتخاب کر کے کم قیمت میں بہترین کارکردگی حاصل کریں۔
درمیانے اور بڑے درجے کی کاروباری ویب سائٹس کے لیے کلاؤڈ ویز ایک قابلِ اعتماد ہوسٹنگ پرووائیڈر ہے جو ڈیجیٹل اوشن، گوگل کلاؤڈ اور ایمازون کلاؤڈ کے تیز اور وسیع نیٹ ورکس پر تیز اور مینیجڈ (Managed) کلاؤڈ ہوسٹنگ مہیا کرتا ہے۔ مناسب قیمت اور بہترین کارکردگی کے ساتھ اپنی ویب سائٹ کے لیے کلاؤڈ ہوسٹنگ حاصل کریں۔
ورڈپریس تھیمز (WordPress Themes)
جنریٹ پریس (GeneratePress) ایک بہترین ورڈپریس تھیم ہے جو نہ صرف ویب سائٹ کی رفتار، کارکردگی اور استحکام کے لیے ایک عمدہ بنیاد فراہم کرتا ہےبلکہ ویب سائٹ کی سرچ انجن آپٹمائزیشن میں بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آسٹرا (Astra) ورڈپریس کی بہترین تھیمز میں سے ایک ہے۔ یہ ایک تیز اور ایس ای او فرینڈلی تھیم ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کو بہت سے فیچرز اور ٹمپلیٹس (Templates) مہیا کرتی ہے جس سے ویب سائٹ بنانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔
بلاکسی (Blocksy) ایک جدید، تیز رفتاراور سپر چارجڈ ورڈ پریس تھیم ہے۔ بہترین کارکردگی اور فیچرز سے بھرپور یہ تھیم آپ کو بغیر کوڈنگ میں مہارت کےاور کم وقت میں ایک خوبصورت ویب سائٹ، بلاگ یا آن لائن سٹور بنانے میں مدد کرتی ہے۔
ورڈپریس پلگ ان (WordPress Plugin)
اگر آپ نے ورڈ پریس پر نیا نیا کام کرنا شروع کیا ہے تو ایلیمنٹر (Elementor) آپ کے لیے ایک عمدہ پلگ ان ہے۔ یہ ورڈ پریس پر ویب سائٹ ڈیزائن کرنے کے عمل کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔اپنی تخلیقی صلاحیت سے شاندار ویب سائٹس بنائیں۔
سپیکٹرا (Spectra) ایک ویب سائٹ بلڈر ہے جو ورڈ پریس کے بلاکس ایڈیٹر کو استعمال کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ پروفیشنل ویب سائٹ بنانے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔ تیز رفتار اور خوبصورت ویب سائٹس بنانے کے لیے یہ ایک عمدہ پلگ ان ہے۔
جنریٹ بلاکس (GenerateBlocks) سادگی، کارکردگی، استحکام اور ڈیزائن پر مکمل کنٹرول کے لیے عمدہ توازن فراہم کرتا ہے۔ یہ آپ کو 8 پاورفل بلاکس اور 200 سے زیادہ پیٹرن (Patterns) مہیا کرتا ہے جن کی مدد سے آپ کسی قسم کی ویب سائٹ کو آسانی سے ڈیزائن کر سکتے ہیں۔
رینک میتھ (Rank Math) ورڈ پریس کےلیے ایک سرچ انجن آپٹیمائزیشن پلگ ان ہے جو کسی کے لیے بھی اپنی ویب سائٹ کو بہتر رینک کرنے اور زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے وسیع پیمانے پر قبول کیے جانے والے بہترین طریقوں پر مبنی تجاویز کے ساتھ مدد کرتا ہے۔
ایس ای او پریس (SEO Press) ایک پاور فل ورڈ پریس پلگ ان ہے جو عمدہ سرچ انجن آپٹمائزیشن کے ذریعےآپ کی ورڈ پریس ویب سائٹ کی ٹریفک بڑھانے، آپ کی سیلز اور گاہکوں میں اضافہ کرنے اور آپ کی آمدنی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے میں بھرپور مدد فراہم کرتا ہے۔
سلم ایس ای او (SlimSEO) ایک تیز اور خود کار ورڈ پریس پلگ ان ہے جو کم کوشش اور پیچیدہ سیٹنگز کے بغیر آپ کی ویب سائٹ کی سرچ انجن آپٹمائزیشن کو بہتر بناتا ہے۔اور آپ کی ویب سائٹ کو سرچ انجنز اور سوشل نیٹ ورکس پر اچھی رینکنگ دینے میں مدد کرتا ہے۔
شارٹ پکسل (ShortPixel) ورڈ پریس پلگ ان ہے جو کوالٹی میں کمی کے بغیر آپ کی ویب سائٹ کی تصاویر کو کمپریس کرتا ہے اور ویب پی (WebP) فارمیٹ میں تبدیل کر کے ویب سائٹ کی رفتار کو بڑھاتا ہے جس سے آپ کی سرچ انجن رینکنگ میں بھی بہتری آتی ہے۔
پرف میٹرز (Perfmatters) ایک ورڈ پریس آپٹمائزیشن پلگ ان ہے۔ یہ آپ کی ویب سائٹ کے غیر ضروری کوڈ کو نکال کر، فضول فیچرز کو غیر فعال کر کے اور ڈیٹا بیس کو بہتر بنا کر آپ کی ویب سائٹ کر رفتار کو بہترین بناتا ہے جو سرچ انجن آپٹمائزیشن کے لیے بہت ضروری ہے۔
ڈبلیو پی کمپریس (WP Compress) ایک پاور فل ورڈ پریس پلگ ان ہے جو ویب سائٹ کی کارکردگی بڑھانے کے ٹولز کا ایک مجموعہ ہے۔ یہ ایک کلک میں ایڈوانسڈ کیشنگ، کوڈ آپٹمائزیشن، سی ڈی این (CDN) اور تصاویر کو کمپریس کر کے آپ کی ویب سائٹ کو ٹربو چارج کرتا ہے۔
اگر آپ ایلیمینٹر (Elementor) کے ذریعے ایک عمدہ آن لائن سٹور بنانا چاہتے ہیں تو شاپ انجن (ShopEngine) آپ کو ایک مکمل حل فراہم کرتا ہے۔اپنے آن لائن سٹور کو اپنی مرضی کے مطابق ڈیزائن کرنے کے لیے یہ آپ کو مختلف فیچرز دیتا ہے۔
اب آپ کو ایلیمینٹر (Elementor) کے ذریعے اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے دوسرے ٹولز ڈھونڈنے اور اُن پر پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایلیمنٹس کٹ (ElementsKit) آپ کو کسی بھی قسم کے ڈیزائن کو بنانے کے لیے 90 سے زائد widgets مہیا کرتا ہے۔
چاہے آپ ویب سائٹ ڈیزائن کر رہے ہوں یا کوئی گرافکس، آپ کو تصاویر، آئی کانز، ویکٹرز، ٹمپلیٹس، پری میڈ ڈیزائنز کی ضرورت پڑتی ہے۔ انواتو ایلیمنٹس (Envato Elements) آپ کو اس طرح کے لاکھوں اثاثے فراہم کرتا ہے جن کی مدد سے آپ دلکش ڈیزائنز تیار کر سکتے ہیں۔