یہ صفحہ رؤف نامہ میں استعمال ہونے والے لنکس کا ایفیلی ایٹ ڈسکلوزر ہے۔ رؤف نامہ ویب سائٹ پر نہ صرف میں ایک عام پاکستانی کے طور پر مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہوں بلکہ اپنے تجربات کی بنیاد پر بلاگنگ اور آن لائن پیسے کمانے سے متعلق آسان اور فائدہ مند رہنمائی فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
مجھےیقین ہے کہ اگر میری حقیر کوشش سے لوگوں کو بلاگنگ، فری لانسنگ یا کسی بھی دوسرے طریقے سے محنت کر کے آن لائن پیسے کمانے کے لیے بہتر مدد ملتی ہے تو لوگ اس سے ضرور فائدہ اٹھانا پسند کریں گےاور یہی میرا مقصد ہے کہ آپ کو آسان اردو زبان میں متعلقہ رہنمائی فراہم کی جاۓ۔
تو آئیے وابستہ روابط یا ایفیلی ایٹ لنکس (Affiliate Links) کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
ایفیلی ایٹ ڈسکلوزر
بعض اوقات جب میں کوئی پراڈکٹ، ٹول، سافٹ ویئر یا آن لائن سروس تجویز کرتا ہوں، تو میں اُس کمپنی کی ویب سائٹ کا لنک استعمال کروں گا جسے الحاق () یا ریفرل لنک () کہا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر، اگر آپ کوئی ایسی پراڈکٹ خریدتے ہیں جو آپ کو میرے لنک کے ذریعے ملی ہے، تو مجھے اس کمپنی سے ”شکریہ“ کے طور پر ایک کمیشن ملتا ہے۔
بعض اوقات وہ کمیشن صرف چند ڈالر ہوتا ہے۔ کبھی کبھی یہ تھوڑا زیادہ ہے. کبھی کبھی یہ ایک وقتی کمیشن ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ ایک رولنگ کمیشن ہوتا ہے — لہذا اگر آپ ماہانہ سبسکرپشن سروس کے لیے سائن اپ کرتے ہیں تو ہمیں اس ماہانہ فیس کا ایک حصہ مل سکتا ہے۔ اسے ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ کہا جاتا ہے جس کا ذکر میں نے آن لائن پیسے کمانے کے اپنے آرٹیکل میں بھی کیا ہے۔
لیکن یہاں ایک اہم بات جاننا آپ کے لیے بہت ضروری ہے – ایفیلی ایٹ لنکس سے ملنے والے کمیشن کے لیے آپ کو ایک بھی پیسہ نہیں دینا پڑتا بلکہ یہ سب اس کمپنی کی جیب سے آتا ہے جس کی پراڈکٹ آپ خریدتے ہیں۔ بلکہ اپنی پراڈکٹ کی مشہوری کے لیے یہ کمپنیاں میرے جیسے ایفیلی ایٹ مارکیٹرز کے ذریعے آپ کو خاص ڈسکاؤنٹ فراہم کرتی ہیں۔ یہ مکمل طور پر وب کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ کمپنی اپنی پراڈکٹ زیادہ لوگوں کو بیچ سکتی ہے، ایفیلی ایٹ مارکیٹر مشہوری کر کے پیسے کماتا ہے اور خریدار کو ایک اچھی پراڈکٹ خریدنے پر ڈسکاؤنٹ ملتا ہے۔
اور یہ کہنے کی تو ضرورت ہے نہیں کہ میں ایک ایسے پراڈکٹ کا مشورہ صرف اس لیے دوں کہ مجھے کمیشن ملے گا۔ ایسا کرنا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ اس سے میری آن لائن ریپوٹیشن پر بھی برا اثر پڑے گا۔اس لیے میں اپنے پڑھنے والوں حتٰی کہ اپنے کلائنٹس کو بھی صرف وہی ٹولز، سافٹ وئیر اور سروسز استعمال کرنے کا مشورہ دیتا ہوں جو یا تو میں نے خود استعمال کیے ہوں یا میرے ساتھ کام کرنے والے لوگوں نے استعمال کر کے ان کو بہترین قرار دیا ہو۔
تحریر لکھتے ہوئے بعض جگہ تو واضح طور پر ایفیلی ایٹ لنک کا ذکر کیا ہو گا اور بعض اوقات یہ ذکر رہ گیا ہو گا اس لیے مناسب یہی ہے کہ اس سفحے کے ذریعے یہ بتا دیا جائے کہ مختلف تحریروں میں ایفیلی ایٹ لنکس استعمال کیے جائیں گے۔ نیچے میں نے ایک مثال دی ہے جہاں میں ویب سائٹس کے لیے بہترین ہوسٹنگ کا ایفیلی ایٹ لنک استعمال کر رہا ہوں اور یاد رکھیں کہ میں اپنی تمام ویب سائٹس کے لیے یہی ہوسٹنگ استعمال کرتا ہوں کیونکہ میں نے پچھلے 5 سال میں اسے دوسروں کے مقابلے میں بہترین پایا ہے۔
ہوسٹنگر ویب ہوسٹنگ (Affiliate Link)
امید ہے کہ ایفیلی ایٹ لنکس کے حوالے سے ہر بات واضح ہو گئی ہو گی۔ اگر آپ کا کوئی سوال ہو تو آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔