پاکستان میں آن لائن پیسے کیسے کمائیں؟ جانیے 15 بہترین طریقے
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ آج کل ہر کاروبار آن لائن ہوتا جا رہا ہے اور کرونا کی وجہ سے آن لائن کام کرنے کا رجحان بھی بہت بڑھ گیا ہے۔ گوگل اور یوٹیوب پر یہ سوال عام ہے کہ ”پاکستان میں آن لائن پیسے کیسے کمائیں؟“۔ چلیے آج میں آپ کو بتاتا ہوں کہ آن لائن پیسے کمانے کے 15 بہترین طریقے کون سے ہیں جن سے آپ اپنے مالی حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ انٹرنیٹ پر اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کریں تو آپ الجھن میں پڑ جائیں گے کیونکہ بے شمار لوگ مختلف طریقے بتاتے ہیں کچھ صحیح ہوتے ہیں اور کچھ غلط، کچھ کا مقصد آپ کی راہنمائی ہوتا ہے اور کچھ کا آپ کو دھوکے میں رکھ کر پیسا بنانا۔ کئی لوگ تو اس سوال کی وجہ سے بہت نقصان بھی اٹھا چکے ہیں کیونکہ یوٹیوب اور ویب سائٹس پر بہت سے فراڈ منصوبے (scams) بھی بتاۓ جاتے ہیں۔ اس لیے پہلے میں کچھ باتیں واضح کرنا چاہتا ہوں جو شائد آپ کو کوئی نہ بتاۓ۔
بلاگنگ
میری راۓ میں آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بہترین طریقہ بلاگنگ ہے۔ اگر آپ کو لکھنا پسند ہے تو آپ اپنے خیالات کے بارے میں لکھ سکتے ہیں، دوسروں کو کچھ سیکھا سکتے ہیں، اپنے تجربات بتا سکتے ہیں، مصنوعات کی مارکیٹنگ کر سکتے ہیں، دوسروں کی ویب سائٹس کے لیے آرٹیکل لکھ سکتے ہیں، مختلف پراڈکٹس کے بارے میں لوگوں کی راہنمائی کر سکتے ہیں۔ میرا بلاگنگ سیکھنے سے متعلق ایک پورا سیکشن ہے۔ بلاگنگ کیا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں یہ جاننے کے لیے اس تحریر کو پڑھیں۔
اب سوال یہ ہے کہ بلاگنگ سے پاکستان میں آن لائن پیسے کیسے کمائیں؟ تو اس کے کئی طریقے ہیں جن میں سے زیادہ مشہور گوگل ایڈ سینس اور دوسروں کی مصنوعات کی مارکیٹنگ ہیں جسے ایفیلیٹ مارکیٹنگ کہتے ہیں۔ میں اپنے بلاگنگ سیکشن میں بلاگنگ سے پیسے کمانے کے متعلق تفصیلی راہنمائی تحریر کرتا رہوں گا۔
اگر آپ بالکل مفت میں بلاگنگ شروع کرنا چاہتے ہیں تو آپ نیچے دے ہوئی ویب سائٹس استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کے بلاگ کے لیے اپنا فری کا سب ڈومین مہیا کرتی ہیں
اگر آپ کچھ پیسے خرچ کر سکتے ہیں تو بہتر ہو گا کہ آپ ورڈ پریس استعمال کریں جو کہ فری ہے، آپ کو صرف اپنی ڈومین اور ہوسٹنگ خریدنا ہو گی۔ باقی کام آپ مفت کے ٹولز کے ذریعے کر سکتے ہیں۔
اگر آپ پروفیشنل بنیادوں پر کام کرنا چاہتے ہیں تو اپنا بلاگ پروفیشنل ڈیویلپر سے بنوائیں ، بلاگ کے لیے تحریریں کسی لکھاری سے لکھوائیں اور کسی پروفیشنل سے اس کی سرچ انجن آپٹمائزیشن کروائیں۔ بلاگ بنوانے اور سرچ انجن آپٹمائزیشن کے لیے آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
فری لانسنگ
پاکستان میں فری لانسنگ آن لائن پیسے کمانے کا ایک مقبول طریقہ بن چکا ہے۔ایک فری لانسر بننے کیلئے ضروری ہے کہ آپ نے کوئی ہنر سیکھا ہو جیسے کہ ویب سائٹ ڈیزائننگ، گرافکس، آرٹیکل رائٹنگ، ویڈیوایڈیٹنگ، سوشل میڈیا مارکٹینگ، ڈیٹا انٹری یا کوئی اور سروسز جو آپ اپنے کلائنٹس کو دے سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے ہنر یا سکل میں مہارت ہونی چاہیے۔ فری لانسنگ کی ذریعے آپ اپنا ہنر اور مہارت پاکستان سے باہر بین الاقوامی سطح پر فروخت کر سکتے ہیں۔ مہارت حاصل کرنے کے لیے آپ کو وقت دینا پڑے گا اور آپ کو ایک لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کنیکشن بھی چاہیے۔
اگر آپ کاروباری صلاحیت رکھتے ہیں تو خود کام کرنے کی بجاۓ دوسروں سے کام کروا کر بھی فری لانسنگ کر سکتے ہیں۔
فری لانسنگ کے لیے بہت سی ویب سائٹس ہیں جہاں آپ فری میں اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ آپ ان ویب سائٹس پر اپنی پروفائل بناتے ہیں اور اپنے کام کی مہارت دکھانے کے لیے اپنا پورٹ فولیو پیش کرتے ہیں۔ اپنا پورٹ فولیو ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رکھیں اور اسے خوبصورت بنائیں تا کہ کلائنٹ اسے دیکھ کر متاثر ہو اور آپ کو پراجیکٹ دے۔
فری لانسنگ میں تین چیزیں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ پہلا آپ کی مہارت، کسی کام میں مہارت کے بغیر فری لانسنگ ایسے ہے دیسے دل کے بغیر جسم۔ دوسرا آپ کے کام ثبوت، اس کے لیے آپ کی پورٹ فولیو ویب سائٹ بہت اہم کردار ادا کرتی ہے (اپنی پورٹ فولیو ویب سائٹ بنوانے کے لیے آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں)۔ تیسرا آپ کی کمیونیکیشن ، آپ نے اپنے کام کو وقت پر مکمل کرنا ہوتا ہے اور کام کے معیار سے کلائنٹ کو مطمئن کرنا ہوتا ہے۔
میرا خیال ہے کہ آپ جان گۓ ہوں گے کہ فری لانسنگ سے پاکستان میں آن لائن پیسے کیسے کمائیں۔ فری لانسنگ کے لیے چند مشہور پلیٹ فارم نیچے دیے گیے ہٰیں:۔
یوٹیوب چینل
یوٹیوب پاکستان میں آن لائن پیسے کمانے کا ایک آسان ذریعہ بن گیا ہے۔ اس بارے میں تو آج کل سب جانتے ہیں۔ اگر آپ اپنا یوٹیوب چینل بنانا چاہتے ہیں تو اُس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس ایک اچھی سکل یا ٹیلنٹ موجود ہو۔ مثال کے طور پر آپ کھانا پکانا سکھا سکتے ہیں، کوئی ہنر جیسے کہ ویب سائٹ بنانا سکھا سکتے ہیں، مزاحیہ ویڈیوز بنا سکتے ہیں یا کسی بھی ایسے موضوع پر کام کریں جس کی ڈیمانڈ ہو اور دیکھنے والے اسے پسند کریں۔
طریقہ بہت آسان ہے۔ آپ اپنا چینل بناتے ہیں، اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ہزار (1000) سبسکرائبرز لانا اور ان کے ذریعے چار ہزار گھنٹے (4000 hours) کا دیکھنے کا دورانیہ (watch time) مکمل کرنا پہلا قدم ہے۔ جب آپ یہ کر لیتے ہیں تو آپ کا چینل مونیٹائز (monetize) ہو جاتا ہے یعنی یوٹیوب آپ کی ویڈیوز پر چلنے والے اشتہارات سے ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ آپ کو دیتا ہے۔
اس کے علاوہ آپ یوٹیوب پر دوسروں کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کر کے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ مستقل مزاجی سے ویڈیوز اپ لوڈ کریں اور آپ کی ویڈیوز سے دوسروں کو فائدہ ہونا چاہیے۔ فضول کی ویڈیوز بنا کر آپ اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کریں گے۔ آپ اپنی یوٹیوب کی ویڈیوز کو اپنے بلاگ پر بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں اس سے آپ کے چینل کو مزید ٹریفک ملتی ہے اور آپ کے منافع میں اضافہ ہوتا ہے۔
فیس بک
ایک اندازے کے مطابق فیس بک کو دنیا بھر میں دو ارب سے زیادہ لوگ استعمال کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں لاکھوں فیس بک پیجز ہیں جن سے رقم کمائی جاتی ہے۔ سال 2022 سے فیس بک نے پاکستان میں مونیٹائزیشن کو فعال کر دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اب آپ بھی فیس بک سے آن لائن پیسے کما سکتے ہیں۔
آپ فیس بک پر اپنی پروفائل بنائیں، اچھا سا کور فوٹو ڈیزائن کریں، خوبصورت سی تصویر لگائیں اور اپنے دوستوں اور جاننے والوں کو اپنے فیس بک نیٹ ورک میں شامل کرنا شروع کریں۔ اگر آپ چاہیں تو اپنا فیس بک کا پیج بنوانے کے لیے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
جہاں تک سوال ہے کہ فیس بک سے پاکستان میں آن لائن پیسے کیسے کمائیں؟ تو فیس بک پر اپنی مصنوعات یا سروسز کی مشہوری کر سکتے ہیں، دوسروں کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کر کے ایفیلی ایٹ کمیشن کما سکتے ہیں، اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے اس سے بھی پیسے کما سکتے ہیں, اپنی یا دوسروں کی مصنوعات کے لیے پیسے دے کر اشتہار چلا سکتے ہیں۔ پروموٹرز اپنے اشتہارات اور مصنوعات کی مشہوری کے لیے منہ مانگے دام ادا کرتے ہیں لیکن شرط یہی ہے کہ آپ کے بہت سارے فالوورز (followers) ہوں، جس کے لیے آپ کو محنت کرنا ہو گی اور باقاعدگی سے تحریری یا تصویری مواد اپ لوڈ کرنا ہو گا۔
انسٹا گرام
انسٹا گرام کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس سے آن لائن پیسے کمانا آسان ہے۔ آپ نے صرف یہ کرنا ہے کہ انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنائیں اور اپنے فالوورز میں اضافہ کرتے جائیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ انسٹاگرام سے پاکستان میں آن لائن پیسےکیسے کمائیں تو آپ نیچے دیے گۓ 9 طریقوں سےمیں سے کوئی بھی طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے زہن میں کوئی اور طریقہ ہو تو کمنٹس میں شیئر کریں۔
لنکڈ اِن
لنکڈ ان دنیا کا سب سے بڑا پیشہ ورانہ سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے جو دنیا کے 200 ممالک میں 1 بلین سے زیادہ لوگوں کو سروسز فراہم کرتا ہے۔ اس لیے کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ آپ اس پلیٹ فارم کو استعمال کر کے آن لائن پیسے کما سکتے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ یہ ایک پروفیشنل پورٹل ہے اس میں آپ ذاتی دلچسپی کی چیزیں جیسے کہ سیلفیز وغیرہ ڈالنے سے پرہیز کریں۔ جہاں تک سوال ہے کہ لنکڈان سے پاکستان میں آن لائن پیسے کیسے کمائیں؟ تو لنکڈ ان سے پیسے کمانے کے چند طریقے نیچے دیے گۓ ہیں:۔
ای کامرس
مغربی ممالک میں تو ای کامرس کا استعمال پہلے ہی کافی بڑھ چکاتھا لیکن کرونا نے پاکستان میں بھی لوگوں میں ای کامرس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے. رہا سوال کہ ای کامرس سے پاکستان میں آن لائن پیسے کیسے کمائیںَ؟ تو اس کے بے شمار طریقے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:۔
ای کامرس کے لیے ووکامرس (WooCommerce) اور شوپی فائی (Shopify) بہتریں پلیٹ فارمز ہیں۔ اگر آپ اپنا آن لائن سٹور بنوانا چاہتے ہیں تو آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
این ایف ٹی (نان فنجیبل ٹوکن)
این ایف ٹی نسبتاً ایک نئی فیلڈ ہے۔ اسے نان فنجیبل ٹوکن کہا جاتا ہے۔ انہیں اسی طرح کی پروگرامنگ سے بنایا جاتا ہے جس سے کرپٹو کرنسی بنائی جاتی ہے، لیکن یہاں پر ان کی مماثلت ختم ہو جاتی ہے۔ این ایف ٹی ایک طرح کا ڈیجیٹل اثاثہ ہے جسے ایک بلاک چین (زیادہ تر ایتھیرئیم بلاک چین اور پولی گان بلاک چین) پر بنایا جاتا ہے۔
این ایف ٹی بنیادی طور پر ایک ڈیجیٹل فائل ہے جو ایک تصویر، آرٹ، ویڈیو، میوزک آڈیو، ویڈیو گیم کے کرداروں کے اواتار یا پھر کوئی نادر تصاویر ہو سکتی ہے۔
اگر آپ ایک گرافکس ڈیزائنر، ویڈیو بنانے والے، فوٹو گرافر یا موسیقار ہیں تو آپ اپنی ڈیجیٹل فائلز کو این ایف ٹی بنا کر فروخت کر سکتے ہیں۔ نیچے کچھ ایسی ویب سائٹس دی گئی ہیں جہاں آپ اپنی این ایف ٹی فائلز کو فروخت کے لیے پیش کر سکتے ہیں:۔
ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ
وابستہ مارکیٹنگ یا ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں آپ کسی دوسرے شخص یا کمپنی کی پراڈکٹس کی مشہوری کر کے انہیں فروخت کرتے ہیں اور اس پر اپنا کمیشن کماتے ہیں۔
گزشتہ چند سالوں میں ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ کمائی کا ایک اہم اور مشہور طریقہ بن کر ابھرا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ سے پاکستان میں آن لائن پیسے کیسے کمائیں؟ تو اس کا جواب ہے کہ آپ کو ایک ویب سائٹ یا ایک یوٹیوب چینل چاہیے جہاں آپ دوسروں کی مصنوعات کی مشہوری کر سکیں۔
یہاں یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ اگر آپ صرف پراڈکٹس کی مشہوری کریں گے تو آپ زیادہ لوگوں کو اس کی طرف راغب نہیں کر پائیں گے۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی ایفیلی ایٹ پراڈکٹس کے متعلق لوگوں کی راہنمائی کریں، ان کی خصوصیات کو استعمال کرنا سکھائیں اور ان پراڈکٹس کے دوسری ملتی جلتی مصنوعات کے مقابلے میں حقیقی فوائد دکھائیں تو لوگ متاثر بھی ہوں گے اور آپ زیادہ تعداد میں سیل کر کے زیادہ ایفیلی ایٹ کمیشن کما سکتے ہیں۔
وابستہ یا ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ شروع کرنے سے پہلے یہ بھی بہت ضروری ہے کہ آپ تحقیق کر کے کچھ خاص مصنوعات کو تلاش کریں جنہیں فروخت کر کے آپ اچھا کمیشن کما سکیں۔ پھر آپ ان مصنوعات کے متعلق اپنی ویب سائٹ پر کارآمد اور مفید تحریریں لکھتے ہیں یا دوسروں سے لکھواتے ہیں، کوشش کر کے اس کی اچھی سرچ انجن آپٹمائزیشن کرتے ہیں تا کہ آپ کی ویب سائٹ گوگل کے سرچ رزلٹس میں ٹاپ پر آۓ اور لوگ آپ کی ویب سائٹ کے ذریعے ان مصنوعات کو خریدیں۔
ویسے تو بے شمار کپمنیاں ایفیلی ایٹ کمیشن دیتی ہیں لیکن زیادہ مشہور ایمازون کا ایفیلی ایٹ پروگرام (Amazon Associate Program) ہے۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ
انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے مختلف ذرائع استعمال کر کے اپنے برانڈ کو فروغ دینے اور اپنی پراڈکٹس کے لیے ممکنہ صارفین تلاش کرنے کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ یا آن لائن مارکیٹنگ کہتے ہیں۔ ان ذرائع میں نہ صرف ای میل، سوشل میڈیا، اور ویب پر مبنی اشتہارات، بلکہ ایک مارکیٹنگ چینل کے طور پر ٹیکسٹ اور ملٹی میڈیا پیغامات بھی شامل ہیں۔
رہا سوال کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے پاکستان میں آن لائن پیسے کیسے کمائیں؟ تو اس کے بے شمار طریقے ہیں۔ آپ فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز فراہم کر سکتے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے برانڈز کی مشہوری کر سکتے ہیں، اپنی یا دوسروں کی ویب سائٹس اور یوٹوب چینلز کو پروموٹ کر سکتے ہیں، مختلف پلیٹ فارمز پر پیڈ اشتہار چلا سکتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں کہ بنیادی طور پر آپ کو اپنی ویب سائٹ، آن لائن سٹور یا یوٹیوب چینل پر زیادہ سے زیادہ ٹریفک لانا اور اس ٹریفک کو ممکنہ صارفین اور خریداروں میں بدلنا ہوتا ہے۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے پیسے کمانے کی چند ذریعے نیچے دیے گۓ ہیں:۔
آن لائن کورس بنائیں
اگر آپ کسی سکل (skill) یا ہنر میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ یہ ہنر دوسروں کو سکھانے کے لیے آن لائن کورس بنا کر فروخت کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ ہم جانیں کی کورس بنا کر آپ پاکستان میں آن لائن پیسے کیسے کمائیں، آپ کو کچھ باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے:۔
اپنے کورس سے آن لائن پیسے کمانے کے لیے آپ مندرجہ ذیل طریقوں کو استعمال کر سکتے ہیں:۔
آن لائن پڑھائیں
آن لائن ٹیوشن سے بھی کئی لوگ اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔ کروناوائرس کی وجہ سے سٹوڈنٹس کی تعلیم کا بہت حرج ہوا اور اُنھیں پڑھنے اور اپنے سلیبس ختم کرنے میں کافی دشواری ہو رہی تھی۔ دنیا میں زیادہ تر تعلیمی اداروں نے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا جو کہ اُُن حالات میں ایک بہترین قدم تھا۔ اس رجحان کو دیکھتے ہوئے کئی لوگوں نے آن لائن ٹیوشن پڑھانا شروع کر دی جس کا بہت اچھا نتیجہ نکلا اور کئی اساتذہ نے اس سے اچھا پیسے کمائے۔
ویسے آن لائن ٹیوشن تو کرونا سے پہلے بھی پڑھائی جاتی تھی اور اس کے کئی پلیٹ فارمز موجود ہیں لیکن کرونا نے آن لائن پڑھانے کے کام کو بہت مقبول اور منافع بخش بنا دیا ہے۔ آپ آن لائن پڑھانے کے لیے زوم جیسی سروس استعمال کر کے اپنی خود کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی پڑھا سکتے ہیں یا پھر پہلے سے موجود آن لائن ٹیوشن پلیٹ فارمز کا استعمال کر سکتے ہیں جو کچھ کمیشن لیتے ہیں آپ کی کمائی میں سے۔
ایک اچھا آن لائن ٹیوٹر بننے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کسی ایک مضمون میں مہارت رکھتے ہوں۔ آن لائن ٹیوشن کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کی آپ نہ صرف نیشنل بلکہ انٹرنیشنل سطح پر بھی سٹوڈنٹس کو پڑھا سکتے ہیں۔ نیچے کچھ آن لائن ٹیوشن کے پلیٹ فارمز کے لنکس دیے گۓ ہیں:۔
تصاویر اور ویڈیوز بیچیں
اگر آپ فوٹوگرافر ہیں یا آپ کو سیلفی لینے یا ویڈیوز بنانے میں مزہ آتا ہے تو آپ یقینی طور پر اپنے شوق سے پیسے کما سکتے ہیں۔اب سوال یہ ہے کی اس شوق سے آپ پاکستان میں آن لائن پیسے کیسے کمائیں؟ تو آپ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو مختلف پلیٹ فارمز پر فروخت کر سکتے ہیں۔ جو بھی پلیٹ فارم آپ منتخب کریں پہلے اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کریں۔ نیچے کچھ ویب سائٹس کے لنکس دیے گۓ ہیں جہاں آپ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو بیچ سکتے ہیں:۔
گرافکس بیچیں
میری رائے میں، گرافک ڈیزائن آج کے سب سے مشہور آن لائن کاروباروں میں سے ایک ہے۔ گرافک ڈیزائنرز کی زیادہ مانگ ہے۔ آپ نہ صرف گرافک ڈیزائن کا ہنر فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر بیچ سکتے ہیں بلکہ آپ گرافک آرٹس جیسے کہ لوگو (Logo)، انفو گرافک (Infographic)، ویکٹر آرٹ، بروشرز، فلائرز، بزنس کارڈز اور موک اپس (Mockups) وغیرہ بنا کر مخصوص ویب سائٹس پر فروخت کر سکتے ہیں۔ چند ویب سائٹس جہاں آپ اپنے گرافکس کے تخلیقی اثاثے سیل کر سکتے ہیں نیچے دی گئی ہیں:۔
ویب سائٹ فلپنگ
اگر آپ اچھے ویب ڈیزائنر ہیں یا آپ کسی ویب ڈیویلپر کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں تو ویب سائٹس بنا کر فروخت کرنے یا پرانی ویب سائٹس خرید کر انہیں بہتر بنا کر دوبارہ بیچ کر بھی آن لائن پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔ اس عمل کو ویب سائٹ فلپنگ کہتے ہیں۔
آپ ایک ویب سائٹ بناتے ہیں، اس میں کسی خاص موضوع پر کچھ آرٹیکل لکھتے ہیں اور اس ویب سائٹ کو سیل پر لگا دیتے ہیں۔ آپ اس ویب سائٹ کی ویلیو بڑھانے کے لیے اس پر گوگل ایڈ سنس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کوئی ویب سائٹ کم قیمت پر خرید کر اس کو بہتر بناتے ہیں، اس پر اچھا تحریری مواد ڈالتے ہیں اور اس کا ایڈ سنس اپروو کروا کر زیادہ قیمت پر سیل کرتے ہیں۔
مجھے امید ہے کہ آپ کو اس سوال کا جواب مل گیا ہو گا کہ پاکستان میں آن لائن پیسے کیسے کمائیں؟ ویسے تو آن لائن پیسے کمانے کے اور بھی بے شمار طریقے ہیں لیکن سارے طریقوں کو بیان کرنے کے لیے پوری ایک کتاب چاہیے ہو گی۔ اگر آپ کوئی اور طریقہ استعمال کرتے ہیں آن لائن پیسے کمانے کے لیے تو آپ نیچے کمنٹس میں اپنی راۓ دے سکتے ہیں۔